دراز پاکستان کمپنی کے کسٹمرز کی تعداد 25 ملین تک بڑھ جائیگی،احسان سایا
اسلام آباد(یواین پی)ای کامرس کمپنی دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایا نے کہا ہے کہ 2020ء تک کمپنی کے کسٹمرز کی تعداد 25 ملین تک بڑھ جائیگی۔ اپنے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ دراز پاکستان 100 مختلف کیٹیگریز میں 10 ملین سے زیادہ مصنوعات فروخت کیلئے پیش کرتاہے۔ 1.5 ملین پاکستانی ہر ماہ دراز ایپ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ایم ڈی نے کہا کہ کمپنی صارفین کو ماہانہ 1.5 ملین پیکٹس ڈیلیور کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دراز پاکستان نے صرف پاکستان میں روزگار کے 50 ہزار سے زائد مواقع پیدا کئے ہیں جبکہ کمپنی ہر ماہ 3 ہزار فروخت کنندگان کی تربیت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ سال 2019ء کے دوران کمپنی کے صارفین میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دراز ایپ سے آرڈرز کی بکنگ میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جس سے پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ کی استعداد کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کپمنی اپنے خریداروں کو معیاری مصنوعات کی مناسب قیم پر بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔