انڈس ڈائننگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی کے منافع میں اضافہ

انڈس ڈائننگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی کے منافع میں اضافہ

  



اسلام آباد(یواین پی)انڈس ڈائننگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونیوالی سہ ماہی کے دوران 58.02 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2019ء کیلئے کمپنی کو 670.7 ملین روپے کی بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی ہے جبکہ اکتوبر تا دسمبر 2018ء کے دوران انڈس ڈائننگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی کی خالص آمدنی 424.4 ملین روپے رہی تھی اس طرح سال 2018ء کی آخری سہ ماہی کے مقابلہ میں سال 2019ء کے اسی عرصہ کے دوران انڈس ڈائننگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 246.3 ملین روپے یعنی 58.02 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس