جڑی بوٹیوں کو چارہ کے طورپر استعمال نہ کیاجائے،محکمہ زراعت

  جڑی بوٹیوں کو چارہ کے طورپر استعمال نہ کیاجائے،محکمہ زراعت

  



قصور (یواین پی)محکمہ زراعت کے ترجمان نے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طورپر ہرگزاستعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طورپر مویشیوں‘ جانوروں بالخصوص بکریوں‘ گائے‘ بھینسوں وغیرہ کو ڈالنے سے گریز کریں کیونکہ سپرے کے زہریلے اثرات جہاں جڑی بوٹیوں کے ذریعے مذکورہ جانوروں کے پیٹ میں داخل ہوکربیماریاں پھیلا سکتا ہے اور کاشتکاروں کو اس سے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس لئے جڑی بوٹیوں کوچارہ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

مزید : کامرس