شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے وال ملزم گرفتار

شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے وال ملزم گرفتار

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقہ متھرا کی حدود میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم وسیم کی فائرنگ سے معصوم بچی آنسہ لگ کر جاں بحق ہوئی تھی جو نامعلوم مقام پر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر کے نواحی علاقے متھرا میں واحد اللہ نامی لڑکے کی شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے ایک بچی آنسہ لگ کر جاں بحق ہو چکی تھی جس کا مقدمہ اسماعیل ولد شاہ جہاں کی مدعیت میں وسیم ولد علی محمد کے خلاف درج کیا گیاایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی، ایس ایچ او متھرا رازی خان نے ڈی ایس پی رورل رحیم حسین کی نگرانی میں ملزم کی گرفتاری کے لئے ملزم کے ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائی کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم ولد علی محمد کو گرفتار کر لیا جو واردات کے بعد نامعلوم مقام پر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، گرفتار ملزم کے قبضے سے آسلحہ پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر