ضلع خیبر‘ حالیہ بارشوں سے غریب شخص کا گھر منہدم

  ضلع خیبر‘ حالیہ بارشوں سے غریب شخص کا گھر منہدم

  



ضلع خیبر(بیورورپورٹ)ضلع خیبرکے علاقہ شریف خیل اور میری خیل میں حالیہ بارشوں کے دوران دوکمرے اور ایک دیوار منہدم ہوگئیں،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوئی،حکومت سے امداد کی اپیلگزشتہ دنوں علاقہ شریف خیل میں سید عالم نامی شخص کے گھر کی ایک کمرہ اور 50 فٹ دیوار زمین بوس ہوگئی دوسرہ واقعہ محمد عارف سکنہ میری خیل میں پیش آیا شدید بارشوں کے باعث مزکورہ شخص کی ایک کمرے کی چھت گر کرزمین بوس ہوگئی ہے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن متاثرہ اشخاص کا تعلق ایک غریب گھرانوں سے ہیں اس لئے متاثرہ افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ گھروں کے دوبارہ تعمیر میں تعاون کرکے مشکلات کم کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر