مٹہ‘ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

  مٹہ‘ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (نمائندہ پاکستان) جنگ اور جیو کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمان کے گرفتاری اور جیو کی بندش کی خلاف مٹہ پریس کلب اپرسوات کے تمام صحافیوں کا مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ مظاہرے میں مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر نے بھی شرکت کی میر شکیل الرحمان کا فوری رہائی اور جیو ٹی وی کی پرانی پوزیشن بحال کرنے کا مطالبہ حکومت نیب کی ذریع صحافیوں کو دباو میں لانے کی کوشش سے گریز کریں صحافت کی ازادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مظاہرے سے مقررین کا خطاب تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز روز نامہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل لرحمان کے گرفتاری اور جیو ٹی وی کی بندش کی خلاف مٹہ پریس کلب اپرسوات کے تمام صحافیوں نے مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پریس کلب کے تمام ذمہ داروں نے شرکت کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مٹہ پریس کلب اپر سوات کے چیرمین جہانزیب جنرل سیکرٹری خائستہ باچا غفور خان شیدا اور دیگر نے کہا کہ حکومت نیب کے ذریع صحافیوں کو دباو میں لانے کی کوشش سے گریز کریں کیونکہ اسطرح کی کام پہلے بھی صحافیوں کیساتھ ہوچکی ہیں لیکن ہر بار یہ کوشش ناکام ہوچکا ہے اور اس بار بھی یہ کوشش بھی ناکام ہوگی انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر میر شکیل الرحمان کو رہا کریں اور جیو ٹی وی کو اپنے پرانی پوزیشن پر بحال کریں انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کی ازادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس موقع پر مقررین نے صحافیوں کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا مظاہرے میں مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر نے بھی شرکت کی اور صحافیوں کیساتھ شانہ بشانہ ہوکر ہر قسم قربانی دینے کا اعلان کیا اس سے پہلے سحافیوں نے مٹہ پریس کلب سے مٹہ چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی