الپوری میں سرکاری ونجی بینکوں کے اے ٹی ایم کو تالے لگ گئے

  الپوری میں سرکاری ونجی بینکوں کے اے ٹی ایم کو تالے لگ گئے

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے ہیڈکوارٹر الپوری میں سرکاری ونجی بینکوں کے اے ٹی ایم کو تالے لگا دئے گئے ہیں جبکہ یو بی ایل کا اے ٹی ایم سسٹم گزشتہ ایک ماہ سے بند پڑا ہے۔بینک حکام چھٹی کے دن ہفتہ اور اتوار کو اے ٹی ایم مشین کو تالے لگا دیتے ہیں۔کسٹمرز رول گئے،بینکس کسٹمرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں،بینکوں کے اعلیٰ حکام صورت حال کا نوٹس لیں عوامی حلقے۔شانگلہ کے ہیڈکوارٹر الپوری میں سرکاری ونجی بینکوں کا یہ حال ہے کہ اے ٹی ایم کو تالے لگا دئے ہیں کسٹمرز کو سخت مشکلات کا سامنا ہے عوام کے مشکلات کا ازالہ کرنا چاہیئے بینک حکام کو اپنی زمہ داری پوری کرنی کی ضرورت ہے اے ٹی ایم کارڈ سے رقم نکلوانے میں کسٹمرز کو اسانی ہوتی ہے اور کسی بھی وقت وہ ایمرجنسی میں رقم نکلوا سکتا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ الپوری میں قائم ایم سی بی،بینک آف خیبر،عسکری بینک کے حکام اے ٹی ایم کو چھٹی کے دن تالے لگا دئے جاتے ہیں۔بینکس کسٹمرز کوبہترین سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔کسٹمرز رول گئے ہیں شانگلہ میں بینکوں پر عوام کا اعتماداٹھ گیا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے عوام وکسٹمرز نے بینکوں کے اعلیٰ حکام کو صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

شانگلہ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کا احتجاجی مظاہرہ

مزید : پشاورصفحہ آخر