تخت بھائی‘ ڈکیت گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار

    تخت بھائی‘ ڈکیت گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار

  



تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)مردان پولیس نے بغدادہ میں تاجر اندھے قتل کیس کا سراغ لگاکرخطرناک ڈکیت گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ سٹی اور تھانہ شیخ ملتون پولیس کو ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلو ب تھا گزشتہ ماہ 2فروری کو بغدادہ میں موبائل دوکاندارمحمد عمیر صدیقی کو شام کے وقت نامعلوم افراد نے دکان کے قریب فائرنگ کرکے زخمی کیاتھاجو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہواجبکہ شیخ ملتون میں 2 2فروری کو کریانہ دکاندار محمد سید ولد عبدالمنان کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیاگیا تھا ڈی پی او سجادخان نے ان وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سرکل ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی مقدم خان اورایس ایچ او تھانہ شیخ ملتون عجب خان درانی پر مبنی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر انہیں ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت بروئے کارلاتے ہوئے ملزم سہر اب گل ولد معراج گل ساکن تمبولک تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکیا۔گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن دونوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے بغدادہ میں دوسرے ملزم جہانزیب کے ساتھ ملکرموبائل شاپ میں ڈکیتی کی ورادات کی تھی،ملزم جہانزیب کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ڈی پی او سجادخان نے بتایاکہ یہ ڈکیت گروہ انتہائی خطرناک ہے جو تاجروں سے رقم چھیننے میں مزاحمت پر فائرکھول دیتا انہوں نے کہاکہ دوسرے ملزم کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔ڈی پی او نے پولیس ٹیم کے لئے توصیفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا اور ضلع میں ہرحال میں امن کو برقرار رکھاجائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر