قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں ہنگامی اقدامات اٹھائے گئے

  قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں ہنگامی اقدامات اٹھائے گئے

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ میں ہسپتال انتظامیہ نے باقاعدہ طور پر کورونہ وائرس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ جن کی ترتیب کچھ یوں ہیں پہلا مرحلہ: ایمرجنسی اور او- پی- ڈی کاؤنٹر پر مریضوں کی سہولت کے لیے معلوماتی کاونٹر قائم کیا گیا ہیں دوسرا مرحلہ: سکریننگ / چیک اپ کے لیے او پی ڈی کمرہ نمبر 83 میں تشخیص ہوگی تیسرا مرحلہ: 12 بیڈز پر مشتمل آئی سولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے جس میں HDU اٹھ بیڈز اور ICU چار بیڈز پر مشتمل ہیں چوتھا مرحلہ:ائسولیشن وارڈ کے اندر کورونہ وائرس سے بچاو کے لیے وہ تمام سہولتیں مہیا کی گئی ہیں جو کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی علاج کیلئے ضروری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -