مولانا قاسم 23 مارچ کو دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرینگے

  مولانا قاسم 23 مارچ کو دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنماء اور سماجی کارکن مسلم خان خٹک نے کہا ہے کہ29مارچ کو دار العلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ کے مقام پر فارغ طلباء کے دستار بندی کے موقع پر عظیم الشان جلسہ ہوگا جس سے مہتمم دار العلوم سابق ایم این مولانا محمد قاسم کے علاوہ جید علماء کرام خطاب فرمائیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام ہے جس کے لئے روز اول سے کوششیں جاری ہیں اور قائد اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پاکستان میں اللہ کا قانون نافذ کرکے دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیرگڑھ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہے یہاں سے عالم،فاضل تیار کرکے اندرون ملک اور بیرون ملک اسلام کی ترویج کرتا ہے اور یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ مغرب نواز حکمران مدارس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے لیکن اللہ کے فضل سے ان کے تمام حربے اور سازشیں ناکام ہوں گے