ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین طارق آریانی کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا

  ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین طارق آریانی کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین طارق آریانی کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا،سیکرٹری زکواۃ وعشر نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا طارق محمود آریانی کو دو مہینے قبل زکواۃ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیاگیا تھا اس کی تقریری سابق سینئر وزیر محمد عاطف کی سفارش پر کردی گئی تھی طارق محمود آریانی گزشتہ پانچ سالوں سے سابق سینئر وزیر کیساتھ بطور پرسنل سیکرٹری کام کررہے تھے دریں اثناء طارق آریانی نے رابطے پر بتایاکہ ہمیں محمد عاطف خان کاساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے اور اس سازش کے پیچھے اراکین اسمبلی امیرفرزند اور عبدالسلام آفریدی کا ہاتھ ہے انہوں نے مزیدکہاکہ ابھی کمیٹی نے باقاعدہ کام شروع نہیں کیاکہ اسے فارغ کردیاگیا۔