شیرگڑھ‘ آئی ہسپتال کی بندش سے عوام شدید مشکلات سے دوچار

    شیرگڑھ‘ آئی ہسپتال کی بندش سے عوام شدید مشکلات سے دوچار

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)لیکسن ٹوبیکو کمپنی شیرگڑھ لیکسن ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والا آئی ہسپتال کی بندش سے عوام شدید مشکلات سے دوچار روزانہ درجنوں آنکھوں کے مریض علاج کی غرض سے ہسپتال آکر مایوس واپس چلے جاتے ہیں شیرگڑھ کے عوامی،سماجی حلقوں نے لیکسن ٹوبیکو کمپنی کے اعلیٰ حکام سے ہسپتال کھولنے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق لیکسن ٹوبیکو کمپنی نے کچھ عرصہ پہلے شیرگڑھ کے مقام پر تمباکو کی فصل سے منسلک کاشتکاروں اور علاقے کے غریب عوام کے لئے لیکسن ٹرسٹ کے نام سے آئی ہسپتال کھول دیا تھا جس میں آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کا مفت معائنہ کیا جاتا تھا اور اپریشن کے لئے اکوڑہ خٹک کو ریفر کئے جاتے تھے جس سے مقامی غریب لوگ مستفید ہوتے تھے لیکن کچھ عرصہ پہلے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہسپتال کو بند کیا گیا ہے اور مشینری کہیں اور منتقل کیا گیا جس سے مقامی غریب لوگوں کا کافی مشکلات کا سامنا ہے اور روزانہ درجنوں مریض علاج کی غرض سے آتے ہیں لیکن ہسپتال بند دیکھ کر واپس مایوس لوٹ جاتے ہیں جبکہ کئی مریض عطائیوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں شیر گڑھ کے عوامی،سماجی حلقوں نے لیکسن ٹوبیکو کمپنی کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ غریب عوام پر رحم کرکے ہسپتال کو دوبارہ کھول دیا جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -