حویلیاں شہر کی سڑکیں سیاست کی بھینٹ چڑھ گئیں

حویلیاں شہر کی سڑکیں سیاست کی بھینٹ چڑھ گئیں

  

حویلیاں (تحصیل رپورٹر) حویلیاں شہر کی سڑکیں سیاست کی بھینٹ چڑھ گئیں شہر کو زبانی جمع خرچ کے تحت مرکزیت دینے والے عوامی نمائندے شہر کی صفائی ستھرائی اور تجاوزات خاتمہ سمیت دیگر معاملات سے نظریں چرا رہے ہیں حویلیاں شہر کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے والے اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کیلئے لنگوٹ کسنے والے سابقہ و موجودہ عوامی نمائندے سوچ سمجھ کر ووٹ مانگیں عوامی حلقے ان خیالات کا اظہار حویلیاں و گردونواح کے مختلف عوامی حلقو ں نے کیا ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی عرصہ سے حویلیاں شہر میں تجاوزات مافیہ کا راج ہے شہر بھر کی وسطی سڑکوں کے دونوں اطراف تھڑہ فروشوں اور ریڑھی بانوں کا ڈیرہ براجمان ہونے کے بعد سڑک کے بقیہ حصہ پر گاڑیوں کا راج ہو تا ہے شہر کے باسیوں کی زندگی کی سب سے بڑی ضرورت پینے کا صاف پانی شہر کے مین گندے نالے سے گزرتا ہے جس پرآج تک کسی سیاسی نمائندے کی نگاہ تک نہ پڑ سکی ایک طرف سابقہ و موجودہ بر سراقتدار ممبران اسمبلی سابقہ و موجودہ اور بلدیاتی نمائندے بڑے ترقیاتی کاموں کا نعرہ لگاتے رہے ہیں اور لگا بھی ہیں کسی نے بھی حویلیاں شہر کی ترقی کیلئے خاص اقدامات نہیں کئے شہر کی وسطی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں لیکن کسی کے کانوں تک جوں نہیں رینگتی عوام کا کہنا ہے کہ شہر کے اندر تجاوزات مافیہ کا راگ روزمرہ کی بنیادوں پر آ لاپہ جارہا ہے شہر مسائلستان بن چکا لیکن عوامی نمائندے اپنا کردار ادا کرنے کے بجائے سارا نزلہ اداروں پر سونپ دیتے ہیں اگر عوامی نمائندے چاہیں تو شہر کے اندر کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں لیکن شا ہد انھیں سیاست کرنی ہے عوامی مسائل کا حل نہیں عوام نے مطالبہ کیا کہ شہر کی مرکزیت بحال کرنے والے شہر کے مسائل پر توجہ دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -