صوابی‘ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 120 مشتبہ افراد گرفتار

  صوابی‘ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 120 مشتبہ افراد گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ)چھوٹا لاہور پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر کے ایک سمگلر،ایک اشتہاری،تین سہولت کار سمیت 120مشتبہ افراد گرفتار,20موٹرسائیکل تحویل میں،3پستول بمع کارتوس،1835گرام چرس برآمد،موٹرکار حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دوران ناکہ بندی جہانگیرہ کی جانب سے آتے ہوئے موٹر کار نمبری GAH-8998کو قابو کرکے دوران تلاشی موٹرکار کی خفیہ خانوں سے 1835گرام چرس برآمد کرکے پنجاب کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایات کی پیش نظر میں زیر قیادت ڈی ایس پی تاج محمد خان سرکل لاہور ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد بمع بھاری نفری پولیس نے پولیو مہم کے سلسلے میں متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن کیادوران آپریشن ایلیٹ فورس،ڈی ایس بی،سنیفر ڈاگ،آر آر ایف و دیگر بھاری پولیس نے شرکت کی،پولیس نے جگہ جگہ پر ناکہ بندیاں کر کے سنیپ چیکنگ کی گئی، دوران سرچ اپریشن موٹر کار میں منشیات کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر منشیات فروش آیاز سکنہ صوابی سمیت موٹرکار نمبری GAH-8998کو گرفتار کیا، شہریوں کے کوائف کی بائیو میٹرک ڈیوائس سے تصدیق کی گئی، 56مشکوک افراد کو حراست میں لیکر ان سے پوچھ گچھ کی گئی، سرچ آپریشن میں سینئر افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری اور لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔ڈی پی او صوابی کی قیادت میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 120افراد کو حراست میں لیکر جن میں تین ملزمان جرائم پیشہ عناصر کو سہولت دینے پر قانونی کاروائی کی گئی،15افراد کو پابند ضمانت کرائی،20موٹر سائیکل غیر رجسٹریشن ہونے پر تحویل میں لیے،25گاڑیوں سے کالے شیشے اُتار کر کاروائی کی گئی،جبکہ 40مشکوک افراد کو حراست میں لیکر کریمنل ڈیٹا ریکارڈ چیک کی گئی،گرفتار شدہ افراد سے 1835گرام چرس،تین پستول بمع کار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -