انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کی کابینہ تحلیل

  انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کی کابینہ تحلیل

  



بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے)انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے الیکشن کمیٹی نے بازارکے کابینہ کوتحلیل کرکے16اپریل کوالیکشن کااعلان کردیا25مارچ تک کاغذات کی نامزدگی 26/27مارچ کوجانچ پڑتال 28/29مارچ کوکاغذات کے واپسی اور30مارچ کوانتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے حاجی شیرزمین خان نگران صدر حاجی محمدجمیل نائب صدراورعلی حیدرماماجنر ل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے الیکشن کمیٹی کاجلاس زیرصدارت حاجی شیرزمین خان منعقدہوااجلاس میں پیپلزپارٹی کے حاجی شادمحمد،مسلم لیگ(ن)کے علی محمدروئیدارخان عوامی نیشنل پارٹی علی حیدرپختونخواملی عوامی پارٹی کے مسلم خان جمعیت علماء اسلام کے لطیف خان جماعت اسلامی کے بابوصلاح الدین بازارکے سابق صدرعزیزالحق جنرل سیکرٹری سلطان یوسف تحریک انصاف کے ملک ریاض وغیرہ نے شرکت کی اجلاس میں مشاورتی کمیٹی نے متفقہ طورپرفیصلہ کرکے بازارکے کابینہ کوتحلیل کرکے16اپریل کوبازاربٹ خیلہ کے الیکشن کااعلان کردیا اس موقع پرشیڈول بھی جاری کرکے 26/27اپریل تک کاغذات نامزدگی28/29کوجانچ پڑتال اور30مارچ کوانتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جوبھی پینل حصہ لیں گے و ہ پانچ امیدواروں پرمشتمل ہوگااورالیکشن کافیس 30ہزارروپے ہونگے۔انہوں نے سابقہ کابینہ کے کا رکردگی کوسراہااورنئے انے والے کابینہ سے بھی توقع ظاہرکی کہ وہ ائندہ کیلئے بھی بازارکے تاجروں کودرپیش مسائل کوبہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر