کورونا وائرس،وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات 5اپریل تک ملتوی

    کورونا وائرس،وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات 5اپریل تک ملتوی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)کورو نا وائرس کی وجہ سے وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات 05اپریل تک ملتوی امتحانات کے لیے متبادل تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ملک بھر میں وفاق المدارس کے زیر انتظام مدارس میں 05اپریل تک تعطیلات کا اعلا ن وفاق المدارس العربیہ صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیا انچارج مفتی سراج الحسن کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق کوروناوائر اس اقدامات کی وجہ سے ملک بھر کے دیگر تعلیمی اداروں کی طرح مدار س میں بھی پانچ اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیرا نتظام اکیس مارچ سے شروع ہونے والاسالانہ امتحان پانچ اپریل 2020؁ء تک ملتوی کردیاگیا ہے۔امتحان کے لیے متبادل تاریخوں کا اعلان بعد میں حالات کے مطابق کیا جائے گا۔امسال درس نظامی میں وفاق المدارس العربیہ کے تحت سالانہ امتحان میں تین لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات جبکہ شعبہ حفظ میں 78ہزارسے زائد حفاظ شریک ہوں گے۔وفاق المدارس یکساں نصاب تعلیم میں منفرد خصوصیات کے ساتھ ملک بھر میں سالانہ امتحانات کا انعقاد کررہا ہے۔ وفاق المدارس العربیہ کے ساتھ ملک بھر میں بیس ہزار سے زائد مدارس رجسٹرڈ ہیں۔جن میں 27لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں ساڑھے پانچ ہزار مدارس وفاق المدارس کے ساتھ ملحق ہیں۔وفاق المدارس کی طرف سے تمام مدارس اور طلبہ و طالبات کو اس وبا سے بچنے کے لیے ختم القرآن اور خصوصی دعاوں کے اہتمام کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -