چارسدہ‘ سہیل خان کا خاندان سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

  چارسدہ‘ سہیل خان کا خاندان سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیو رو رپورٹ)حلقہ پی کے 57 کے سابق آزاد امیدوار سہیل خان ڈھکی نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ میں دستار بندی جلسہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اپنی سیاسی سرگرمیاں جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے جاری رکھیں گے کیونکہ مولانا فضل الرحمن ہی اس وقت قوم کے اصل ترجمان اور پوری قوم کی آواز بن چکے ہیں۔