ہوپ آف پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کی تنظیم نو مکمل

  ہوپ آف پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کی تنظیم نو مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)ہوپ آف پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کی تنظیم نو مکمل ہوگئی۔جس میں وقاص خان متفقہ طور پر صدر اور اسماعیل جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر مسلم خان (شاہ جی)، قیصر خان نائب صدر اول، بشیر احمد نائب صدر دوم، قاری عثمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فرمان علی جائینٹ سیکرٹری، عمران احمد فنانس سیکرٹری، سجاد علی سوشل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر صوبہ خیبر پختونخوا ہوپ کے صدر عقیل رزاق، تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان خان ایڈوکیٹ اور ہوپ ریجن کے صدر ارشاد خان نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔