آل پاکستان آر ایم ایس ایمپلائز یونین کا اجلاس

  آل پاکستان آر ایم ایس ایمپلائز یونین کا اجلاس

  



پشاور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان آر ایم ایس ایمپلائز یونین 5/74کا مرکزی اجلاس پشاور پریس کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں یونین برائے شرکت کر کے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا جبکہ ڈویژنل کابینہ MSTکی ڈویژن کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ذاکر شاہ برکی نے کہا کہ پاک پوسٹ بالخصوص MSTمیں استاف کی شدید کمی کی وجہ سے ملازمین کو غم و خوشی کے موقع پر چھٹی تک نہیں ملتی ای ڈی اے کے نام پر ملازمین سے حرف 75روپے پر ڈبل ڈیوٹی لی جا رہی ہے پاکستا ن کا ہر DMOآثار قدیم کا منظر پیش کر رہا ہے، سٹاف کی کمی اور کام کی زیادتی کی وجہ سے سٹاف پر بہت زیادہ بوجھ بڑھ گیا ہے اجلاس میں شرکاء نے فنانس ڈویژن اور وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ 2016کے حکومتی اعلان کے باوجود جو ملازمین اپ گریڈیشن سے محروم ہیں لہذاحالیہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں پوسٹل ملازمین کو اپ گریڈ کیا جائے جبکہ اجلاس میں متفقہ قرار داد پیش کی گئی کہ اپگریڈیشن فی الفور کیا جائے بصورت دیگر آئندہ اجلاس میں لائحہ عمل تہہ کر کے احتجاج شروع کیا جائے گا اور پاکستان کے تمام ڈٰ ی ایم او کی تالہ بندی کیجائے گی تقریب سے مرکزی جنرل سیکرٹری طلعت محمود عاصم،چیئرمین عارف معین،چیف آرگنائزر قیصر قمر اور سنیئر جائنٹ سیکرٹری راجہ ذولفقار اور ایڈوائزر محمد جاوید نے بھی خطاب کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر