تخت بھائی‘ نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  تخت بھائی‘ نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  



تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان) تخت بھائی کے علا قہ شاہ نورپل سے تعلق رکھنے والا 23سالہ نو جوان کو نا معلوم ملزمان نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ اسکی لاش کو قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے۔ اطلا عات کے مطابق تخت بھائی کے علا قہ شاہ نور پل میں 23سالہ نو جوان صدام حسین ولد آمیر سلطان گزشتہ شام پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گئے تھے کہ اتوار کے دو پہر ان کی قتل شدہ لاش کھیتوں سے ملی۔ جسے نا معلوم ملزم نے پستول سے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے۔ تھانہ ساڑو شاہ پو لیس نے مقتول کے بھائی ساجد خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر