عوام کی سہولت کیلئے ہسپتال کا قیام ناگزیر تھا‘ ڈاکٹر سلطان

  عوام کی سہولت کیلئے ہسپتال کا قیام ناگزیر تھا‘ ڈاکٹر سلطان

  



مٹہ (نمائندہ پاکستان) سکندر پرائیوئٹ ہسپتال مٹہ کے انچارج سرجن ڈاکٹر سلطان سکندر اور سابق صوبائی وزیر قاری محمود نے کہا ہے کہ اس وقت سکندر پرائیوئٹ ہسپتال مٹہ تحصیل سمیت پوری اپرسوات اور ملاکنڈڈویژن کی عوام کیلئے جدید طبی سہولیات سے اراستہ ایک ہی ہسپتال ہے جہاں پر ایک چھت کی نیچے تمام ماہر ڈاکٹروں کیساتھ ساتھ تمام طبی سہولیات بھی موجود ہے انہوں نے کہا کہ سکندر پرائیوئٹ ہسپتال میں معدے گیس یرقان لبلبہ اور انت کی ماہر ڈاکٹر میاں شاہ یوسف گولڈ میڈ لسٹ کی کلینک ایک اور اہم قدم ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز سکندرپرائیوئٹ ہسپتال میں معدے گیس یرقان لبلبہ اور انت کے ماہر ڈاکٹر میاں شاہ یوسف گولڈ میڈ لسٹ اور سینئیر رجسٹرار پشاور میڈیکل کالج کے کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس پہلے انہوں نے کلینک کا باقاعدہ افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ سکندر پرائیوئٹ ہسپتال اس وقت جدید طبی سہولیات سے اراستہ پرائیوئٹ ہسپتال ہے جہاں پر ایک چھت کی نیچے ماہر ڈاکٹروں اور جدید مشیندری کیساتھ تمام علاج ممکن ہوچکا ہے جس سے علاقے کی عوام کو بہت زیادہ فائدہ پہنچ چکا ہے اور اب مریضوں کو پشاور یا اسلام اباد جانے کی ضرورت نہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سرجن سلطان سکندر نے کہا کہ سکندر پرائیوئٹ ہسپتال کو جدید تقاضوں پر مبنی ہسپتال بنانے کیلئے اس وقت پوری طاقت کی ساتھ عملی اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے اور کوشش کرینگے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات یہاں مناسب خرچ پر دے سکیں تقریب سے ڈاکٹر میاں شاہ یوسف گولڈ میڈلسٹ عظمت علی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا یادرہے کہ ڈاکٹر میاں شاہ یوسف ہراتوار کے دن مریضوں کی سکندر پرائیوئٹ ہسپتال میں معائنہ اور علاج کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر