باچا خان ایئر پورٹ پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بہترین احتیاطی تدابیر اختیار

باچا خان ایئر پورٹ پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بہترین احتیاطی تدابیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورپرکورونا وائرس کے روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیرکے سلسلے میں بین الاقوامی فلائٹس بندکرنے بعدہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسرعبیدالرحمان عباسی نے کہاہے کہ ایئرپورٹ پراندرون ملک آنے اورجانے والے مسافروں کی سکریننگ کیلئے جدیدخودکاراسکینرز نصب کردیئے گئے ہیں، پشاورایئرپورٹ پراندرون ملک پروازوں کے مسافروں کی سکریننگ شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایئرپورٹ کی داخلی دروازے پرہیلپ ڈسک قائم کیاگیاتاکہ دورافتادہ علاقوں سے آنے والے مسافرجن کوفلائٹس کے حوالے سے معلومات نہ ہوکوفلائٹس کے حوالے سے مفصل معلومات فراہم کرے،علاوہ ازیں اسی داخلی گیٹ کے ڈسک پرطبی ماہرین ایئرپورٹ میں داخل ہونیوالوں کی سکریننگ بھی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی ہیلتھ آرگنائزیشن(WHO)کی سفارشات اورہیلتھ فوکل پرسن کی مشاورت سے ایئرپورٹ میں قائم دفاتر،کارگوایریا،لاؤنجز، ہال، انتظارگاہ،بیت الخلاء سمیت تمام ایریامیں روزانہ کی بنیادپرسپرے کیاجاتاہے جبکہ ایئرپورٹ اورلاؤنجز میں ایئرلائن سرپلس سٹاف کے آمدورفت کومتعلقہ ایئرلائن کے سٹیشن منیجرزاورایئرلائن آپریشن کمیٹی کی مشاورت سے کم کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اندرون ملک آمدوروانگی فلائٹس کے مسافروں کی بھی باقاعدہ سکریننگ کی جارہی ہے اوربہترین سکریننگ کویقینی بنانے کیلئے اندرون ملک فلائٹس کوبین الاقوامی آمد(International Arrival)منتقل کردیاگیاجہاں پرہیلتھ سٹاف کے نصب شدہ بہترین سکینرکے ذریعے اندرون ملک آنے والے مسافروں کی سکریننگ کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کوہدایات دی گئی ہیں کہ ایئرپورٹ میں مسافروں کیساتھ آنے والے لواحقین میں صرف ایک فردکواجازت دی جائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوروناوائرس کی روک تھام اوراحتیاطی تدابیرکے حوالے سے تمام متعلقین(سٹیک ہولڈرز) کسٹم،FIA،صحت،ASF،امیگریشن سمیت تمام ایئرلائنزکے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے بعداپنے ایک بیان میں کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسرباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورعبیدالرحمان عباسی نے کہاکہ کوروناوائرس کے روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایئرلائن آپریشن کمیٹی کے چیئرمین کوبھی آگاہ کیاگیاہے۔انہوں نے چیف آپریٹنگ آفیسرکوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ تمام ایئرلائنزکے ہیڈکوارٹرزنے اپنے سٹیشن منیجرزکوہدایات دیں ہیں کہ تمام سرپلس سٹاف کوچھٹیوں پربھیج دے۔ عبیدالرحماعباسی نے کہاکہ کوروناوائرس کے روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایئرپورٹ پرموجودتمام سٹیک ہولڈرزاورمسافروں کی زندگی ہمارے کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں،ان کی حفاظت اور،تشخیص اورکوروناوائرس کے روک تھام کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے جارہے ہیں،روزانہ کی بنیادپراجلاس کاانعقادکیاجائیگاجس میں کوروناوائرس کے روک تھام اوراحتیاطی تدابیرپرنہ صرف جائزہ لیاجائیگا بلکہ مزیداقدمات اٹھانے کوبھی زیربحث لایاجائیگا۔انہوں نے کومسافروں سے اوران کے لواحقین سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ مسافروں کیساتھ ایک سے زیادہ لوگ ایئرپورٹ کے احاطے میں داخلے سے اجتناب کرکے کرورونا کے روک تھام میں اپنا کرداراداکریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزاندرون ملک فلائٹسER-550میں 180مسافرباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراترے جبکہ فلائٹ نمبرER-551 کے ذریعے 187مسافراندرون ملک روانہ ہوگئے اوران تمام مسافروں کی سکریننگ کی گئی۔