الومینیائی ایسوسی ایشن سنٹر فار ایڈوکیسی لرننگ اینڈ لیولی ہوڈ اسلامیہ کالج پشاور کی جنرل باڈی کا اجلاس

    الومینیائی ایسوسی ایشن سنٹر فار ایڈوکیسی لرننگ اینڈ لیولی ہوڈ اسلامیہ ...

  

صوابی(بیورو رپورٹ) اسلامیہ کالج پشاور کے الومینیائی ایسوسی ایشن سنٹر فار ایڈوکیسی لرننگ اینڈ لیولی ہوڈ اسلامیہ کالج پشاور کی جنرل باڈی کا اجلاس یارحسین میں زیر صدارت ریٹائیرڈ بریگیڈیر احسان منعقد ہوا۔ جس میں سابق ڈائریکٹر این ایچ ایامتیاز خان یارحسین اور احمد علی خان سماجی کارکن کے علاوہ بریگیڈئر احسان چیئرمین،امتیاز احمد وائس چیئرمین، جاوید اعظم جنرل سیکرٹری،صدیق اکبر فناس سیکرٹری،شمس الرحمان جائینٹ سیکرٹری نے CALL-ICP کے تمام ایلومنیائی تنظیم کے اعراض و مقاصد ممبران کے سامنے بیان کئے گئے۔ممبران کو اپنی اپنی زمہ داریاں تفویض کی گئی تقریب حلف وفاداری کیلئے گورنر کو دعوت دینے کے حوالے سے بھی بات کی گئی جس کو فضل علی حقانی لائیریری میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔مقریرین نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اس یونین کا مقصد ضلع صوابی میں ایجوکیشن،ٹیکنیکل ایجوکیشن،ہیلتھ سپیشل پرسن تعلیم بے روزگاری اور معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔اس کے علاوہ پی ایچ ڈی،انجینئرنگ اور پوسٹ ڈاگ تک فری سکالرشپس ہونگے۔کیونکہ ملک کو اس وقت جس مسائل کا سامنا ہے وہ اکیلے ان مسائل کا حل نہیں نکال سکتا جب تک عوام ساتھ نہ دے۔ حجرہ سسٹم ہمارا ایک مستند ادارہ ہوتا ہے جہاں ہر دوسرے فورم پہ مسائل حل نہ ہو وہاں خجرہ سسٹم میں بااسانی یہ حل ہوجاتے ہیں۔اس تنظیم کو دیکھ کر کئی ایک تعلیمی اداروں کے طلباء ملکر اس جیسی ایسوسی ایشنز بنا کر معاشرے کے مفید شہری ثابت ہوسکتے ہیں۔ تعلیم کے شعبہ میں ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔اس تنظیم میں ضلع صوابی کے ایلومنائی ممبران اعلی عہدوں پر فائرز ہے اور کچھ ریٹائیرڈ ہوچکے ہے جو کہ صوابی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اس تنظیم کے زریعے منفرد کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اور تنظیم کے بہتر مفاد کیلئے اچھی تجاویز پیش کی۔اس موقع پر یہ بھی تجویز پیش کی کہ دوسرے تعلیمی اداروں کے سابق طلباء کو اس تنظیم کا حصہ بنانے کی بھی اجازت دی جائے۔جس کیلئے بائی لاز بنانے کی بھی منظوری دی۔اجلاس کے بعد ممبران تنظیم کے زیر سایہ جان سکول برائے معزوران اور یتیم بچوں کے انسانیت ایجوکیشن سکول کا بھی دورہ کیا جہاں بچوں کو دی جانے والی سہولیات بارے پرنسپل نے روشنی ڈالی اور بچوں نے تقاریر کی ٹیبلو اور خاکے پیش کئے جس پر مہمانوں نے خوب داد دی اور کہا کہ کسی لاچار اور یتیموں کی مدد کرکے معاشرے کے ایک مفید شہری بنا سکتے ہے۔آخر میں احمد علی اور امتیاز خان کی طرف سے مہمانوں کے اعزار میں ظہرانہ دیا اور آئیندہ اجلاس کا اعلان اجمل خان آف تورڈھیر کے دعوت پر 4 اپریل دریائے سندھ کے کنارے منعقد کرنیکا اعلان کیا گیا۔ مقررین میں بریگیڈیر اخسان، احمد علی خان کے علاوہ معروف ٹی وی اینکر جمشید علی خان،محمد باز خان،اشتیاق خان،شرافت خان،نور حسین جہانزیب خان،افتخار خان،صدیق باچا،جاوید اعظم،دلدارخان،بلال خسرو،صدیق باچا،آیاز ماجد ایڈوکیٹ عقل محمد ایڈوکیٹ،اجمل خان تورڈھیر،اعظم خان،مہدی زمان عرف گل استاد،نورحسن،شمس الرحمان، سراج یوسفزئی، نور البصر نور اور مصطفی کمال اور گلزار علی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -