ہنگو‘ ٹل میں چینو سپر لیگ طلحہ الیون نے جیت لی

  ہنگو‘ ٹل میں چینو سپر لیگ طلحہ الیون نے جیت لی

  

ہنگو(بیورو رپورٹ)ٹل میں چینو سپر لیگ طلحہ الیون نے جیت لی۔ فائنل میچ میں تنویر الیون کو چھ رنز سے شکست کا سامنا۔ فائنل تقریب کے مہمانان خصوصی مسلم کالج ٹل کے پرنسپل اسلام بہادر اور انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری طفیل محمد خان تھے۔ فائنل تقریب سے پرنسپل اسلام بہادر اور طفیل محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پر کھیل کے میدان آباد ہونگے وہاں ہسپتال ویران ہونگے۔ تحصیل ٹل میں کھلاڑیوں کیلئے بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے پی سی بی کو چاہیے کہ دیگر اضلاع کی طرح ضلع ہنگو میں بھی کرکٹ کے لئے اقدامات کریں۔انہوں نے کامیاب ٹونامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کمیٹی کو نقد انعام دیا جبکہ ونراور رنر ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -