نیب کو انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے‘ اے این پی

      نیب کو انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے‘ اے این پی

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری انجینئر حامد علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں نیب کو انتقام کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور اسی عمران نیب گٹھ جوڑ نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب انہوں نے میر شکیل الرحمان کو گرفتار کر کے ملک میں آزادی صحافت پر وار کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نیب کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ عمران کی ایما پر عزت دار شہریوں کی پھگڑیا ں اچھلنا بند کر دے ایسا نہ ہو کہ نیب کو بھی لینے کو دینے پڑ جائے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے کیونکہ صحافت کسی بھی معاشرے کی انکھ ، کان اور زبان کا کام سرانجام دے کر اسی معاشرے کی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہے لیکن عمران خان نے میر شکیل الرحمان کو گرفتار کر کے نہ صرف آزادی صحافت پر وار کیا بلکہ انہوں نے پاکستانی معاشرے کی انکھ، کان اور زبان کاٹ دی ہے جو کہ عمران کیلئے اچھا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جنگ میڈیا گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو رہا کیا جائے ہم بصورت دیگر راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -