ہنگو‘ کشمیریوں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی

  ہنگو‘ کشمیریوں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی

  

ہنگو(بیورو رپورٹ)اورکزئی ہیڈکوارٹر کے سامنے کشمیریوں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر حیدر حسین ڈی پی او صلاح الدین خان سمیت قبائلی مشران عوام کثیر تعداد میں شریک تھے۔۔ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھارکھے تھے۔ جن پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے۔اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک سجاد حسین،ملک خان گل،ملک آدم خان،ملک وریخمین،ملک ساجد خان اور دیگر مودی سرکار کے مظلوم کشمیری عوام پر انسانیت سوز مظالم کو عالمی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے حکومت سے عملی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔مقررین نے کہاکہ بھارتی افواج نے گزشتہ 106 دنوں سے لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو انسانی حقوق سے محروم کرکے کرفیو کے نفاذ سے کشمیر کی جنت نظیر وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کی حق خودادریت اور جدوجہد آزادی کے جذبے کو کسی صورت دابا نہیں سکتی۔ قبائلی عوام نے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہنے کے عزم کو بھی دہرایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -