عمرہ زائرین کی وطن واپسی کیلئے سعودی عرب سے رابطے میں ہیں، وزارت مذہبی امور

  عمرہ زائرین کی وطن واپسی کیلئے سعودی عرب سے رابطے میں ہیں، وزارت مذہبی امور

  

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے مصروف عمل ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ وزارت مذہبی امور نے جدہ ائیرپورٹ پر تین فرنٹ ڈیسک سہولت کاؤنٹرز قائم کر لئے،دفتر امور حجاج جدہ کے تمام ملازمین کو جدہ ایئرپورٹ پر تعینات کر دیا گیا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق عملہ پاکستانی زائرین کی باسہولت وطن واپسی کیلئے قونصلیٹ اور سعودی اہلکاروں کے مابین رابطہ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق عملہ وطن واپس آنے والے عمرہ زائرین کو 24 گھنٹے سہولت و رہنمائی کیلئے موجود ہے۔

عمرہ زائرین

مزید :

پشاورصفحہ آخر -