خوش وخرم ممالک کی لسٹ میں ڈنمارک سب سے آگے

خوش وخرم ممالک کی لسٹ میں ڈنمارک سب سے آگے

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) خوشیوں کوزندگی کا حصہ بنائیں اور خوش رہیں، اسی مقصد کیلئے خوشیوں کا عالمی دن کل منایاجائے گا، اس دن کو منانے کا مقصد انسانیت کو اس کی معراج یعنی احترام آدمیت کا درس دینا ہے،اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اس موقع پر دنیا بھر (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے،اقوام متحدہ کے تحت اس دن کومنانے کاسلسلہ دوہزار بارہ سے شروع ہوا، اس دن زندگی سے رخصت ہوتی خوشیوں کو واپس لانیکی ایک کوشش کی جاتی ہے، حال ہی میں کولمبیا یونیورسٹی کی رپورٹ میں دنیا کے خوش وخرم ممالک کا جائزہ لیا گیاہے،رواں سال کی رپورٹ میں ڈنمارک نے سوئٹزرلینڈ کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے پہلے نمبرپرآگیاہے،گذشتہ سال سوئٹزر لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا تھا،157 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر92ہے جبکہ پڑوسی ملک بھارت فہرست میں ویں 118 نمبر پر ہے۔

لسٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر