ڈیرہ کی ترقی کیلئے جلد بڑے منصوبے لائیں گے‘ زرتاج گل

  ڈیرہ کی ترقی کیلئے جلد بڑے منصوبے لائیں گے‘ زرتاج گل

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات میں ڈیرہ غازی خان کی ترقی سرفہرست ہے جلد بڑے منصوبے لائیں گے جن سے عوام کو براہ راست فوائد حاصل ہونگے ان(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں علاقائی معززین اور حلقہ کے عوام سے کر تے ہو ئے کیا زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جلد حکومت کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے بعد بے روز گار نوجوانوں کو روز گار دینے کی ترجیحات کا اعلان کرے گی حکومت نے ترقی کا رخ پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات میں ڈیرہ غازی خان کی ترقی سرفہرست ہے جلد بڑے منصوبے لائیں گے جن سے عوام کو براہ راست فوائد حاصل ہونگے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں مثالی ترقی کا آغاز کر دیا ہے دیہی علاقوں میں جہاں 70 سالوں سے بجلی ناپید تھی بجلی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ این اے 191 میں کوئی دیہات بغیر بجلی نہیں رہے گا سب کو بجلی فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے شہر کی بیشتر سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج کے مسائل حل ہونگے اور ڈیرہ غازی خان مثالی شہر بنے گا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ،ملک مدثر، سیف کمانڈو،ملک حبیب الرحمن لغاری، غلام عباس،محمد نعیم،محمد نواز سومرو، صاحب خان لغاری،ریاض احمد خان،حسین خان نیازی،اختر خلجی اور نادر خان و دیگرموجود تھے۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -