پاکستانی نوجوان مواقع نہ ملنے کے باعث پیچھے رہ جاتے ہیں‘ برطانوی ہائی کمشنر
رحیم یار خان(بیورورپورٹ)برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹونرسے محمدفرحان عامرایڈووکیٹنے ملاقات کی ملک میں بچوں کی تعلیم سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹونرنے کہاکہ انہوں نے پاکستان جتنا ٹیلنٹ پوری دنیا میں نہیں دیکھا (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)
پاکستان میں نوجوان مواقع نہ ملنے کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں، کرونا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچاؤ کے لیے پاکستان نے بر وقت بہتر اقدامات کر لیے ہیں باقی پوری دنیا ہی متاثر ہو رہی ہے احتیاط کے ساتھ ہم خود اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں ہمیں اپنی حکومتوں سے مکمل تعاون کرنا ہو گا یہ ہمارا قومی فریضہ ہے ڈاکٹر کرسٹین نے رحیم یار خان کے دورے کی خواہش کا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کا صحرا کی خوبصورتی و ثقافت کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ اس موقع پرمحمدفرحان عامرنے ڈاکٹر کرسٹین ٹونرسے ملک میں بچوں کی تعلیمی امورپرتفصیل سے گفتگوکی ہے۔
ہائی کمشنر