میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن‘ 112بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

  میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن‘ 112بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 112بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ25ہزار یونٹس بجلی چوری (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

کرنے پر20لا کھ 99 ہزار روپے جرمانہ عائد۔5ایف آئی آرز درج۔14مارچ 2020?ء کو ملتان میں 11گھریلواورصنعتی صارفین کو14095یونٹس چوری کرنے پر268901 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 17 گھریلوصارفین کو15236یونٹس چوری کرنے پر275362روپے جرمانہ اور3مقدمات درج،وہاڑی میں 11گھریلواورصنعتی صارفین کو 10575یونٹس چوری کرنے پر160941 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 6گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو13089یونٹس چوری کرنے پر127200روپے جرمانہ، ساہیوال میں 18 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو21550یونٹس چوری کرنے پر358218روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 17گھریلوصارفین کو14820یونٹس چوری کرنے پر232000روپے جرمانہ اور2 مقدمات درج،مظفر گڑھ میں 13گھریلوصارفین کو13053یونٹس چوری کرنے پر214000 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 7 گھریلوصارفین کو2939یونٹس چوری کرنے پر56322روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 12گھریلو اورصنعتی صارفین کو19752یونٹس چوری کرنے پر406344 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

گھیرا تنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -