ملازمت وزراعت پیشہ خواتین کی کراچی میں دو روزہ کانفرنس‘ ملتان سے وفد کی شرکت

  ملازمت وزراعت پیشہ خواتین کی کراچی میں دو روزہ کانفرنس‘ ملتان سے وفد کی ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی) قومی انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین کی کراچی میں دو روزہ قومی کانفرنس میں (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

ملتان برانچ نے بھی شرکت کی اس سلسلہ میں ملتان برانچ کی صدر طاہرہ نجم کی قیادت میں تین رکنی وفد نے شرکت کی۔ وفد میں بلقیس زاہد اور شبانہ قریشی شامل تھیں۔کانفرنس قومی صدر مسز شمیم کاظمی کی صدارت میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ملتان سمیت کراچی،پشاور،لاہور،راوالپنڈی،لاڑکانہ سے مندوبین نے شرکت کی۔ ملتان برانچ کی صدر طاہرہ نجم نے بذریعہ ملٹی میڈیا ملتان برانچ کی رپورٹ اور سرگرمیوں پر مفصل بیان کیا اور کہا کہ ملتان میں فلاحی سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین کی مکمل سپورٹ اور ہر ممکن مدد کرتا ہے اس موقع پر انہوں نے ملتان برانچ کی پرنٹ ڈ رپورٹ بھی کانفرنس کی شرکاء خواتین میں تقسیم کیں۔ملتان کی کارکردگی پر طاہرہ نجم کو خصوصی ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے دوران کراچی اجالہ سکول اور بہبود سنٹر کا بھی دورہ کیا اور مختلف تقریبات میں شرکت کی۔

شرکت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -