حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ حنیف خان پتافی

  حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ حنیف خان پتافی

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ جس ملک کے میدان آباد ہوتے ہیں (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

اس ملک کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں الیکشن 2018 کی کمپئین کے دوران کھیل اور کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی ترجیحات شامل تھیں.اور آج اس منشور کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہاکی سٹیڈیم ڈی جی خان میں آسٹرو ٹرف کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ اور زیادہ مجمع نہ لگانے کے پابندی کے پیش نظر سنگ بنیاد کی تقریب کو سادہ اور مختصر طور پر منعقد کیا گیامشیر صحت حنیف خان پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کا پہلا اور جنوبی پنجاب کا دوسرا آسٹرٹرف ہاکی سٹیڈیم ہے جس کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جو کہ دس کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا اور چھ کروڑ روپے کی آسٹروٹرف انگلینڈ سے منگوائی جا رہی ہے جس سے ایک قومی معیار کا سٹیڈیم تعمیر ہو جائے گا جہاں پر فرسٹ کلاس ہاکی کے میچز بھی منعقد ہوں گے جس سے مقامی کھلاڑیوں کو ہاکی سیکھنے اور اپنے کھیل کو نکھارنے کا موقع ملے گا.اس موقع پر فرینڈز ہاکی کلب کے ممبران سمیت محمد مدنی،عمر عادل لودھی اور پی ٹی آئی کے عہدیداران بھی ہمراہ تھے۔

حنیف پتافی

مزید : ملتان صفحہ آخر