یو ایم سی کیوں بنایا‘ طالبعلموں کا سپرنٹنڈنٹ پر دوبارہ حملہ

  یو ایم سی کیوں بنایا‘ طالبعلموں کا سپرنٹنڈنٹ پر دوبارہ حملہ

  

چوک سرور شہید (نا مہ نگار)نقل لگا تے ہو ئے دوست کی جگہ پیپر دیتے ہو ئے کیوں پکڑا،طالبعلم اور اسکے ساتھیوں نے سپریٹنڈنٹ پر دو بار حملے کی کو شش کر ڈالی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

تفصیل کے مطا بق دو روز قبل گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 518/TDAپیر جگی موڑ امتحانی سنٹر میں جماعت نہم کے پیپر میں سپرنٹنڈنٹعبدالجبار نے دوست کی جگہ پیپر دینے والے سعید اللہ کو پکڑ لیا اور UMCبنا کر پولیس دائرہ دین پناہ کے حوالے کر دیا جس کا رنج طالبعلم محمد ابرار اور دوست سعید اللہ کو تھا جو کہ موقع کی تاڑ میں تھے امتحانات کی منسوخی کے بعد سپریٹنڈنٹ عبدالجبار بس پر سوار ہو کر اپنے گھر جوآنہ بنگلہ جا نے لگے کہ اسی دوران محمد ابرار، سعید اللہ نے دیگر نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ عبدالجبار کو پکڑ لیا،اسی دوران اساتذہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے سپریٹنڈنٹ کی جان بخشی کروائی،سپریٹنڈنٹ عبدالجبار نے ڈی پی او مظفرگڑھ اور SHOتھا نہ دائرہ دین پناہ سے جانی تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -