کرسٹل مال انتظامیہ بے لگام، بوسن روڈ پر بھی قبضہ، ٹریفک نظام درہم برہم

  کرسٹل مال انتظامیہ بے لگام، بوسن روڈ پر بھی قبضہ، ٹریفک نظام درہم برہم

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)بوسن روڈپربنائے جانے والے کرسٹل مال پلازہ کی بااثر انتظامیہ نے سروس روڈسمیت بوسن روڈتک اپنی پاکنگ ایریاکووسعت دے دی ہے۔شہریوں کاروڈسے گزرناناممکن ہوگیاہے جبکہ سڑک پربے ہنگم ٹریفک پارکنگ کی وجہ(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

سے حادثات بھی معمول بن گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق چندماہ قبل ٹریفک منیجمنٹ پلان کے تحت ضلعی انتظامیہ نے بوسن روڈپرڈیوائیڈرکوتوڑکرکرسٹل مال پلازہ کے سامنے یوٹرن بنادیاجس کے یوٹرن بنتے ہی پلازہ انتظامیہ نے وہ سروس روڈجوکہ اردگردکی آبادی کے لئے یوٹرن نہ ہونے کی صور ت میں استعمال کرنے کے لئے بنائی گئی تھی اس پرپلازہ انتظامیہ نے غیرقانونی پارکنگ بنادی اس حدتک آگے آگئی ہے کہ مین بوسن روڈکوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔شہریوں نے اس صورت حال پرشدیدحیرت کااظہارکاہے کہ ایم ڈی اوکارپوریشن کی ٹیم سڑک سے کئی گزدورایک ریڑھی کھڑی ہوتواس کوتجاوزات کے قراردے کراٹھاکرلے جاتے ہیں اس کے برعکس بوسن روڈپرکرسٹل پلازہ کے بااثر مالک کے لئے ضلعی حکومت نے ٹریفک منیجمنٹ پلان بناکرکرسٹل پلاز ہ کے سامنے روڈڈیوائیڈرتوڑکریوٹرن بنادیا۔غیرضروری طورپربنائے گئے یوٹرن سے جہاں روڈپرحادثات کی شرح میں اضافہ ہوگیاہے وہاں بوسن روڈ کی تعمیرکامقصدبھی فوت ہوکررہ گیاہے۔شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اورایم ڈی اے کی اسی دوہری پالیسی پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی ٰ پنجاب اوردیگراعلی حکام سے صورت حال کانوٹس لینے اوربوسن روڈکوپلازہ انتظامیہ سے واگزارکروانے کامطالبہ کیاہے۔

کرسٹل مال

مزید : ملتان صفحہ آخر