ہائی کورٹ ملتان بنچ‘ آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر فائنل

ہائی کورٹ ملتان بنچ‘ آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر فائنل

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر  ) لاہور ہائیکورٹ نے ملتان ہائیکورٹ بینچ میں آئندہ ہفتے کے لئے ججز روسٹر جاری کر دیا ہے۔ 18 مارچ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون الرشید شیخ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

ریفرنس ہوگا جس کی وجہ سے ملتان بینچ میں صرف ایک جج جسٹس جواد حسن کیسز کی سماعت کریں گے۔دریں اثناء نئے ہفتے سے ہائیکورٹ ملتان بینچ میں دو ڈویثرن اور 5 سنگل بینچ فرائض انجام دیں گے۔ پہلے ڈویثرن بینچ میں جسٹس محمد مسعود جہانگیر اور جسٹس جواد حسن، دوسرے ڈویثرن بینچ میں چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد جبکہ سنگل بینچ میں فاضل ججز کے علاوہ جسٹس اسجد جاوید گھرال بھی کیسز کی سماعت کریں گے۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -