روس سے تجارت بڑھانے کیلئے سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا‘ جواد الرحمن

  روس سے تجارت بڑھانے کیلئے سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا‘ جواد الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصوصی) رشین فیڈریشن کی جانب سے قائم کردہ بزنس ایسوسی ایشن فار کارپوریشن ود پاکستان (bacp)کے صدر جواد الرحمن نے کہا ہے کہ رشیاء سے تجارت کے بیشمار مواقع میسر ہیں کرونا وائرس کے بعد دنیا پر نمودار ہونے والی معاشی تبدیلی کی صورت میں پاکستان کے پاس رشیاء سے تجارت کرنے کا آپشن اہمیت کا حامل ہوگا(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

بھارت پاکستان کی رشیائسے تجارت کی بھرپور مخالفت کرتا ہے پاکستانی چاول بہترین کوالٹی کا ہے مگر سازش کے تحت اس کی ایکسپورٹ رکوائی گئی اور آج بھارت پاکستانی چاول اپنے ٹیگ کے ساتھ ایکسپورٹ کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے دورہ کے موقع پر رشیاء سے کیسے کاروبار کیا جائے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینیئر نائب صدر میاں راشد اقبال نے خطبہ استقبالیہ میں ایوان کی سرگرمیوں اور خطہ میں معاشی ترقی کے حوالہ سے ایوان کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ رشیاء بزنس ٹو بزنس انگلش پورٹل بنائے جس سے رشیئن فیڈریشن سے تجارت کے خواہاں لوگوں کو سہولت میسر ہوگی جواد الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رشیا ء میں محفوظ تجارت کے مواقع موجود ہیں پاکستانی خصوصا خطہ جنوبی پنجاب کے برآمد کنندگان،ٹریڈرز آم،آم سے متعلقہ مصنوعات پلپ،جوس،اچار،ڈرائی مینگوز،کنو،گاجر،آلو،ہینڈی کرافٹس،ٹیکسٹائل مصنوعات فارماسیوٹیکلز،لیدر اور شوگر شربت کے شعبوں میں تجارت کرسکتے ہیں اور رواں سال رشیاء میں مینگو فیسٹیول بھی منعقد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بی اے سی پی پل کا کردار ادا کرے گی رشئین منڈیوں تک رسائی کے لیے اپنی کمپنی کھولیں رشئین کمپنیوں سے شیئرز خریدیں اپنی کمپنی کا رشیاء میں برانچ آفس کھولیں یا ڈسٹری بیوٹرز کے زریعے کام کریں انہوں نے کہا کہ رشیاء میں بنک اکاؤنٹ اور کمپنی آفس کھول کر گورنمنٹ کنٹریکٹ سے بھی کام کیا جا سکتا ہے بزنس پارٹنرز بھی مل سکتے ہیں کاروبار کے لیے مارکیٹ کا تجزیہ مصنوعات کی کھپت قیمت اور رقوم کی ادائیگی کی گارنٹی ہے 24گھنٹہ میں بنکس ٹرانکزکشنز ممکن ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ خصوصا امریکہ سمیت یورپی ممالک کی کچھ مصنوعات رشیاء نے بین کر رکھی ہیں جن کے لیے پاکستانی برآمد کنندگان اس پر کام کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ رشیاء سے تجارت کے لیے ایک ماہ تک انگلش اور رشئین زبان میں ویب سائٹ لانچ کی جارہی ہے جو کافی مددگار ثابت ہو گی سیمینار سے مس مدینہ ٹاوی ٹواmadina tavitoa))نے بھی خطاب کیا جبکہ مہمانوں کو ایوان کا نشان بھی پیش کیا گیا سیمینار میں شیخ فہیم ستار،اورنگزیب عالمگیر،نوید اقبال،امجد بھٹہ،یونس غازی،مبشر اعجاز،محمد شفیق دیگر نے شرکت کی۔
جواد الرحمن