حکومت زائرین کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ نور الحق قادری

  حکومت زائرین کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ نور الحق قادری

  



ملتان (سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر سید نورالحق قادری نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ یکجا ہو کر موذی مرض کرونا وائرس کو شکست دیں گے جس سے نپٹنے کے لئے حکومتی سطح پر وسیع تر اقدامات ہو رہے ہیں علماء کرام، مشائخ عظام، خطباء کو چاہیئے کہ وہ کچھ دنوں کے لئے تقریبات ختم کردیں تاکہ اس وباء سے بچ سکیں ایران، عراق میں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

پھنسے زائرین کو پاکستان لانے کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور ایران سمیت دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے پاکستانی شہریوں کی سنجیدگی کے ساتھ سکریننگ کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی قیادت میں علماء کرام کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا جبکہ اس موقع پر الحاج شفقت حسنین بھٹہ نے مقدس مقامات سے آنے والے زائرین کی مشکلات اور تفتان بارڈ ر پر زائرین کو درپیش مسائل بارے بھی آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر پیر سید نورالحق قادری نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اور موجودہ حکومت اس سلسلے میں خصوصی طور پر توجہ دے رہی ہے تاہم شہریوں کو بھی چاہیئے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا کوئی سامنا نہ کرنا پڑے انشاء اللہ بہت جلد اس موذی مرض کو ایک ہو کر شکست دیں گے اور یہ بات انتہائی خوش آئندہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہمارے بروقت اقدامات کی گواہی ڈبلیو ایچ اوبھی دے رہا ہے پاکستانی ڈاکٹرز یقینا متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے لئے دن رات تو جہ دے رہے ہیں۔

نور الحق قادری

مزید : ملتان صفحہ آخر