تمام طبقات ہم آہنگی‘ رواداری کیلئے کردار ادا کریں‘ مقررین

  تمام طبقات ہم آہنگی‘ رواداری کیلئے کردار ادا کریں‘ مقررین

  

ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان کی دینی، سماجی، اور سیاسی قیادت نے شہر میں امن و امان کے قیام اورہم آہنگی کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے ے لئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشرے کے تمام طبقات میں ہم آہنگی اور رواداری(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

کے لئے کردار ادا کریں، جرنلسٹس فار ڈیمو کریسی اینڈ ہیومن رائٹس (جے ڈی ایچ آر)کے زیر اہتمام شاہ رکن عالم ٹاؤن میں مختلف سماجی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا،ان تقریبات میں آگاہی سیمینار، ثقافتی شو، مقامی بااثر شخصیات کے اجلاس اور دینی درسگاہوں کے طلبہ کے معلوماتی دورے شامل ہیں اس موقع پر علامہ سید خالد محمود ندیم، علامہ ابوبکر عثمان الازہری، علامہ قاضی بشیر احمد گولڑوی، علامہ محمد رمضان چشتی،رکن الدین ندیم حامدی،علامہ عبد الحنان حیدری، لیاقت رشید، آصف رشید غوری، بشارت عباس قریشی، سید مجاہد عباس گردیزی، خالد جمیل، راناعرفان سمیت دیگر مقررین نے آگاہی سیمینار میں ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں شہریوں کی قومی و ملی ذمہ داریوں کو جاگر کیا، مقامی بااثر شخصیات سے بھی دیہات کی سطح پرامن و ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ا ن کے کردار کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے ایک سو طلباء کو بھی ایک دوسرے کے مسالک، تعلیمی نظام اور درسگاہوں سے متعلق معلومات کے تبادلہ کا موقع فراہم کیا گیا۔

مقررین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -