گراں فروشوں کیخلاف آپریشن‘ نان شاپ مالک جیل روانہ‘ متعدد کو جرمانے
ملتان ( سپیشل رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پرگرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون تیز کردیاگیا ہے گزشتہ روز ایم ڈی اے چوک پر روغنی نان کی قیمت مقررہ نرخ سے زائد وصول کرنے پر ڈھاکہ نان شاپ کے مالک محمد عثمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
دیا گیا۔ 120گرام روغنی نان کی مقرر کردہ قیمت 10 روپے ہے جبکہ محمد عثمان 107 گرام کا نان 15 روپے میں فروخت کررہا تھا۔ اسی طرح حرم گیٹ نشاط روڈ پر محمد عمیر نامی قصاب کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ محمد عمیر چھوٹا گوشت 850 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہا تھا جبکہ سرکاری طور ہر مقرر کردہ ریٹ 670 روپے ہے۔کارروائی سپیشل پرائس مجسٹریٹ ملک نعمان عابد نے کی۔
جرمانے