نامعلوم شخص 12سالہ معذور لڑکے کو قبرستان میں پھینک کر فرار

      نامعلوم شخص 12سالہ معذور لڑکے کو قبرستان میں پھینک کر فرار

  



اوچ شریف (سٹی رپورٹر) ملتان اوچ شریف ایکسپریس وے کے قریب قبرستان سے ایک لڑکے کی چیخ و پکار کی اطلاع پر عاطف نامی شخص نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کر گٹھڑی میں بندھے 12 سالہ لڑکے کو تشویشناک حالت میں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

ہسپتال منتقل کردیا ہے، لڑکے کے ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہیں، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، عینی شاہدین کے مطابق پھٹے پرانے کپڑوں میں ملبوس ایک نامعلوم شخص گٹھڑی اٹھائے قبرستان کی جانب جارہا تھا، پولیس کی جانب سے یہی شبہ کیا جارہا ہے کہ غربت اور لڑکے کی معذوری اور بیماری سے تنگ ہوکر اس کا کوئی وارث اسے قبرستان چھوڑ گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں

فرار

مزید : ملتان صفحہ آخر