شادی ہالز کی بندش معاشی بربادی کے مترادف‘ مالکان کا احتجاج

  شادی ہالز کی بندش معاشی بربادی کے مترادف‘ مالکان کا احتجاج

  



ملتان(نمائندہ خصوصی) کروناوائرس کے پیش نظراحتیاطی طورپرمیرج ہالزکی بندش کے حوالے سے میرج ہال ایسوسی ایشن کے چیئرمین حسن خان بلوچ،صدر میاں نصرت،جنرل سیکرٹری کاشف ظفر،سرپرست اعلی طارق محبوب،ڈاکٹر زین نے پریس کانفرنس کرتے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے تقریبات کیلئے ایڈوانس رقم دی تھی اسے آئندہ فنکشن تاریخ پر ایڈجسمنٹ کر دی جائے گی اور ہم عوام سے تعاون جاری رکھیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی احکامات دراصل میرج ہال مالکان کی معاشی بربادی کے مترادف ہیں کیونکہ فنکشن نجی سکولز،کالجز،ریسٹورینٹ میں شفٹ کئے جاچکے ہیں،اگر فنکشن نجی تعلیمی اداروں میں ہوسکتے ہیں تو میرج ہالز میں کیوں نہیں انہوں نے کہا کہ اس دوہری پالیسی کا خاتمہ کر کے میرج ہالز میں فنکشن کرانے کی اجازت دی جائے،اس موقع پر ممبران ذوالفقار،عقیل خان،شہزاد،حسن،افتخار،فیاض بھٹی،فہد بن زین موجود تھے۔

ہالز/احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر