کرونا وائرس کا خدشہ‘ شادی تقریبات پر چھاپے‘ گرفتاریاں شروع‘ کئی فرار

  کرونا وائرس کا خدشہ‘ شادی تقریبات پر چھاپے‘ گرفتاریاں شروع‘ کئی فرار

  

ملتان‘ بورے والا‘ اوچشریف (نمائندہ خصوصی‘بورے والا‘ تحصیل رپورٹر‘ سٹی رپورٹر) حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجو د شادی کی تقریبات پر متعدد میرج ہالز کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں تفصیل کے مطابق مظفرآباد پولیس نے نجی میرج ہال میں شادی کی تقریب کی اطلاع پر چھاپہ مارا چھاپے کے وقت میرج ہال کا مالک اظہر(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

موقع سے فرار ہوگیا جبکہ طاہر اخلاق وغیرہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کار سرکار میں مداخلت کی دریں اثنا ممتاز آباد پولیس نے پابندی کے باوجودشادی کی تقریب کے انعقاد پر میرج ہال کے مالک جاوید کو گرفتار کر لیا جبکہ عباس موقع سے فرار ہوگیا۔ جبکہ ا خفیہ ادارے کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنروایڈمنسٹریٹر بورے والا رانا اورنگزیب خان نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور روڈ پر واقع ملک پیلس شادی ہال کو حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر سیل کردیا اور اس کے مالک ملک ممتاز خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے گرفتار کر لیا۔دوسری کارروائی ملتان روڈ پر وکٹوریہ مارکی کے مالک شیخ محمد اشفاق کے خلاف میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کروادیا اور مزید کارروائی بھی کی جارہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب خان نے کہاہے کہ حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کی بھاری نفری نے اوچ شریف شہر میں واقع العباس میرج ہال میں شادی کی تقریب میں چھاپہ مارا، اس دوران پولیس کو دیکھ کر دولہا اور باراتی کھانا چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے میرج ہال کو سیل کرکے دو افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا، اس موقع پر پولیس کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بہاول پور نے 3 ہفتے میرج ہال بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں، شادی ہال انتظامیہ کی جانب سے خلاف ورزی پر کاروائی کی گئی,شادی ہال کو سیل کرنے والے مجسٹریٹ محمد رمضان چانڈیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکورونا وائرس کے باعث پنجاب حکومت آورڈی سی بہاولپور کے احکامات پر شادی ہال کو سیل کر دیا گیا اعلی افسران کے احکامات کے بعد شادی ہال کی سیل کھول دی جائیگی۔

چھاپے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -