گگومنڈی: گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ‘ 11افراد زخمی‘ لوگ خوفزدہ

  گگومنڈی: گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ‘ 11افراد زخمی‘ لوگ خوفزدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا‘ گگو منڈی(تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار)گگومنڈی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ میں 11افراد زخمی ہو گئے ہیں تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ تفصیلات کیمطابق گگومنڈی علامہ اقبال چوک میں مدثر شاہ اپنی جلیبیوں کی ریڑھی پر میں مصروف تھا اچانک ریڑھی میں لگا گیس سلنڈر ایک زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے جلیبی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

فروش مدثر شاہ اور راہگیروں سمیت 11افراد زخمی ہو گئے جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکہ اتنا زور دار تھاکہ آس پاس کھڑے موٹرسائیکلوں اور ریڑھیوں کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو1122 کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں محمد طلحہ،محمد اصغر،ناصر،اللہ دتہ،محمد اسلم،مقصود احمد،عبدالرزاق اور خورشیداحمد شامل ہیں۔
لوگ خوفردزہ