حکومت ملتان کو صوبائی دارالحکومت بنانے کیلئے اقدامات کرے‘ امن گروپ چوک سرور شہید

  حکومت ملتان کو صوبائی دارالحکومت بنانے کیلئے اقدامات کرے‘ امن گروپ چوک ...

  



چوک سرور شہید(نامہ نگار) امن گروپ چو ک سرور شہید کے عہدیداران فرحان علی باجوہ، حمزہ امجد تارڑ، محمد کلیم ساہی، محمد عبدالرحمن آرائیں، اسد امانت وڑائچ، شہبازاحمد(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

طور، شاہد حسین پرہاڑ، شہباز احمد آرائیں،احسن خان ممند،حسن رضا ایڈووکیٹ، آکاش احمد ایڈووکیٹ، محمد عبداللہ سرویا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملتان تاریخی شہر ہو نے کے ساتھ ساتھ جنو بی پنجاب کا مر کز بھی ہے اس لئے صوبائی دارالحکو مت ملتان کو بنایا جائے،بہا ولپور کوصو بائی دارالخلا فہ بنانا کسی طرح سے منا سب نہ ہے۔ حکومت اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے اور تاریخی شہر ملتان کو ہی صوبائی سیکرٹریٹ کا مرکز بنایا جائے۔اگر ایسا نہ ہوا تو عوام باقاعدہ طور پر احتجاج کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کر کے خا مو ش ہیں اور کسی بھی قسم کو کوئی عملی کام نظر نہیں آرہا،مگر اب چوک سرور شہید کی عوام خاموش نہیں رہے گی، ہر صورتحال میں اپنے حق لے کر رہے گی۔ وزیر اعلی پنجاب محمد عثمان بزدار جلد چوک سرور شہید کی تحصیل کے درجے کا عملی کام شروع کر وا کر چوک سرور شہید کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں۔

اقدامات

مزید : ملتان صفحہ آخر