عوامی مسائل حل کرنے کیلئے الگ صوبہ انتہائی ضروری‘ راشد حسین بخاری

عوامی مسائل حل کرنے کیلئے الگ صوبہ انتہائی ضروری‘ راشد حسین بخاری

  



ملتان (سٹی رپورٹر)صدر جنوبی پنجاب مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے اقتدار کے پہلے سو دنوں میں الگ صوبے بنانے والوں کی دو تھائی اکثریت کی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

باتیں سمجھ سے بالا تر امر ہیں،جنوبی پنجاب کے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنوں کی بے وفائی کی بھینٹ چڑھتے آرہے ہیں اگر اب کی بار بھی عوام نے صاحب اقتدار سیاستدانوں کی چکنی چپڑی باتوں میں آکر چپ سادھ لی تو آنے والے دن مزید مشکلات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے جنوبی پنجاب اپنے حقوق کے حصول کے لیے آگے بڑھیں تب کہیں جاکر انہیں اپنی منزل نصیب ہو پائے گی،مستقبل پاکستان انجینر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کا مقدمہ میدان سیاست میں لڑ رہی ہے کیونکہ ہمارا مقصد پسماندگی اور محرومی کا خاتمہ کرتے ہوے ترقی و خوشحالی کے خواب کو پورا کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب صوبہ قیام حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا گزشتہ کی دہایوں سے صوبہ کارڈ کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اسمبلیوں کی زینت بننے والے سیاستدانوں کاصوبے کے ایشو پر خاموشی اختیار کرنا لمحہ فکریہ ہے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ نسل در نسل منتخب ہونے والا حکمران اگر عوامی مسائل کے خاتمے اور الگ صوبے کے حصول کے لیے پسند و ناپسند کو ایک طرف رکھتے ہوے مل کر جدوجہد کریں تو سب کچھ اپنے آپ ٹھیک ہوجائے گا۔

راشد بخاری

مزید : ملتان صفحہ آخر