علیحدہ صوبہ‘ خانپور میں تحریک شروع‘ حکومت معاملات کو الجھانے کے بجائے عملی اقدامات کرے‘ میاں اسلم‘ رئیس مبشر‘ فیاض احمد فواد خان اور دیگر کا اجلاس سے خطاب

  علیحدہ صوبہ‘ خانپور میں تحریک شروع‘ حکومت معاملات کو الجھانے کے بجائے ...

  

خان پور (تحصیل رپورٹر) جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ترقی وخوشحالی میں بدلنے کے لئے صوبے کا قیام ضروری ہے، اس مقصد کے پورا کرنے کے لئے خان پور سے علیحدہ صوبہ کے نام سے تحریک شروع کی گئی ہے، جس (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا،جس کی میزبانی رئیس مبشر حسین، جام فیاض احمد لاڑ اور سردار فواد خان جتوئی نے کی،اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ، سابق ضلعی چیئرمین ذکواۃ وعشر کمیٹی خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ، صدرپریس کلب محمد اشرف مغل، سابق صدر بار محمد افضل صادق ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران میاں محمد شاہد انجم، صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی بلا قریشی، جنرل سیکرٹری میاں محمد امجد، صدر مجلس وحدت المسلمین اختر حسین شمسی، سابق ممبران ضلع کونسل سردار مشرف جتوئی، جام عرض محمد لاڑ، کامران معین الدین ملک تاجر راہنماء چوہدری عبدالر ؤف،نے کہا کہ صوبے کے حصول کے لئے پرخلوص جدوجہد کی جائے، حکومت نام میں لوگوں کوا لجھانے کی بجائے صوبے کے قیام کو فوری طور پر یقینی بنائے، اجلاس میں جنرل سیکرٹری پریس کلب اختر شیراز، سردار ساجد میر خان دستی، پیر سید نصرت جان بخاری، نائب صدر پریس کلب میاں دلشاد احمد، شیراز خان جتوئی، ذیشان ڈوگر، شیر خان میرانی، جام عرفان قادر، عامر بلوچ نے شرکت کی۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -