سینیٹر سراج الحق کا دورہ بہاولپور منسوخ

  سینیٹر سراج الحق کا دورہ بہاولپور منسوخ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینٹر سراج(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

الحق کا 29 مارچ کا دورہ بہاولپور منسوخ کر دیا گیا۔سراج الحق نے 29 مارچ کو بہاولپور میں ہونیوالے مہنگائی مارچ میں شرکت کرنی تھی، حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پیش نظر لگائی جانے والی ایمرجنسی کی وجہ سے اس مہنگائی مارچ کو فی الحال منسوخ کر دیا گیا جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔جماعت اسلامی بہاولپور ترجمان کے مطابق مہنگائی مارچ کی منسوخی کے بعد طے کیا گیا ہے کہ ملک میں اس نا گہانی صورتحال کے پیش نظر مساجد اور انفرادی سطح پر رجوع الی اللہ مہم چلائی جائیگی۔

منسوخ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -