ملکی معیشت تباہ‘ عوام لاوارث، حکومت صرف نعرے لگارہی ہے‘ میاں ثاقب خورشید

  ملکی معیشت تباہ‘ عوام لاوارث، حکومت صرف نعرے لگارہی ہے‘ میاں ثاقب خورشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ایم(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے جو اقدامات اب کئے ہیں وہ بہت پہلے کر دینے چاہیے تھے مسلم لیگ ن کے جن ایم پی ایز نے حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں ہیں وہ پارٹی کو خودجوابدہ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رہنما ملک طالب حسین کے بیٹے قومی ہاکی کے پلیئر ملک کاشف طالب کے بھائی ملک آصف طالب کی شادی میں شرکت کے بعد صحافیوں اور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اولمپئن شفقت رسول شہباز زبیر احمد سنٹر ہاف توثیق اولمپئن عامر شہزاد سابق چیئرمین چوہدری افضال یوسف حاجی رفیق رانا حاجی ظفر علی چوہدری عبدالطیف اشفاق ہنجرا چوہدری عمر جٹ نمبرادر سیکرٹری رانا محمد طاہر سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ موجود حکمران مہنگائی بیروزگاری کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں مزدور غریب محنت کش طبقہ دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے حکمرانوں نے نے ملک وقوم کو مسائل اور بحرانوں سے دوچار کیا ہے تبدیلی سرکار نے ملکی معیشت تباہ کرکے رکھ دی ہے آٹا بحران کے بعد گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافہ نے عوام کا جینا حرام کر دیا لاچار لاوارث عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں زندہ درگور کردیا۔
ثاقب خورشید