مہنگائی میں کمی کے دعوے کرنیوالے عملی اقدامات کریں‘ سید ذیشان اختر
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہاہے کہ کمزور حکومت کی ڈوریں مافیاکے ہاتھ میں ہے۔19 ماہ سے حکومت(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)
صرف تقریر یں کر رہی ہے۔ وزیراعظم مہنگائی میں کمی کے دعوے کر رہے ہیں اور بازاروں میں ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہاہے۔ ملک میں چھانگا مانگا کی سیاست ہورہی ہے۔ مثبت تبدیلی دور بین سے بھی نظر نہیں آتی۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی مگر پاکستان میں عوام کو اس کا ریلیف نہیں ملا۔ کرونا وائرس کا خوف حکومت خود پھیلا رہی ہے تاکہ عوام ہراساں ہوں اور مہنگائی و بے روزگاری کو بھو ل کر بیماری کے خوف میں مبتلا رہیں۔ دنیا کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کیلئے سود کم کر رہی ہے اور ہمارے حکمران سود کو حرام ماننے کے باوجود اس سے تائب نہیں ہو رہے۔ یہ وقت استغفار کا ہے حکمران اللہ او ر رسول کے احکامات سے بغاوت کی بجائے اجتماعی توبہ و استغفا ر کریں تاکہ اس عذاب سے بچا جاسکے۔ قوم کی درست سمت رہنمائی کے لیے علمائے کرام کو قیادت کا فرض ادا کرنا چاہیے۔ مدارس اسلام کے قلعے ہیں، ان کی حفاظت ہمار ے لیے عین عبادت ہے۔
ذیشان اختر